وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (یو این آئی) کے یوم تاسیس
پر آج پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے پارٹی پر اعتماد
کیا ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا بی جے پی کے یوم تاسیس پر ملک بھر میں کام کرنے والے پارٹی کارکنوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا یہ قابل افتخار ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔